آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
کیپشن: آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک فوج کے جاری آپریشن "غضب للحق" کے اب تک کے نتائج سے آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان میں بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں یہ آپریشن جاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اب تک  افغان طالبان کے 641 کارندے مارے جا چکے ہیں جبکہ  855 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کی 243 چیک پوسٹس تباہ اور 42 قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی کارروائی میں 65 دہشتگرد اور ان کے معاون مقامات نشانہ بنائے گئے، جبکہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کیے گئے۔

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں بھی افغان طالبان کی پوسٹ پر مؤثر کارروائی کی اور اسے تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Watch Live Public News