ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کر دی گئی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز مالکان کی کاوشیں پی ایس ایل کی کامیابی میں انتہائی اہم ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ایک فیملی کی طرح ہے، جہاں سب ایک ہی ٹرافی کے لیے کھیلیں گے۔
Made for legends. Polished for glory. The magnificent HBL PSL 11 Trophy! #HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/khldFnOqrM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2026
پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کا نام "انفینٹی" رکھا گیا ہے اور اسے مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔
پی ایس ایل کا آغاز26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس سال پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔