نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان کرینگے

نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان کرینگے
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اہم پریس کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان کرینگے. لندن میں‌ہونے والی اس پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے اراکین بھی موجود ہونگے ۔ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف عمران خان کو ہٹانے کی وجوہات بتائیں گے اور سابق وزیراعظم آئندہ عام انتخابات سے متعلق بھی اہم اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے معاشی بحرانوں سے نمٹنے اور تیل کی قیمتوں بارے بھی حکمت عملی سے آگاہ کرینگے، پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کو سبسڈی کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔