عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے پر جمائما نے کیا کہا؟

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے پر جمائما نے کیا کہا؟
سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے پر انکی سابق اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ نے ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق غیر ملکی خبررساں ادارے کی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا۔ ٹویٹ میں جمائما نے لکھا کہ آخرکار دانشمندی غالب آگئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب ایک شخص کورٹ آف لا میں آتا ہے تو مطلب کورٹ کے سامنے سرنڈر کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ آپ 8 مئی کو کورٹ میں بائیو میٹرک روم میں موجود تھے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کل کیس کی سماعت کرے، ہائی کورٹ جو فیصلہ کرے وہ آپ کو ماننا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاستدان کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کو یقینی بنائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔