ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جو حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان اور عوام کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کر رہی تھیں۔
مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ"کنگنا، تمہیں پاکستان کا جواب یعنی آپریشن بنیان مرصوص کیسا لگا؟ مزہ آیا؟ پاکستان اور عوام کے خلاف بولنا تمہیں مہنگا پڑ گیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ"تم اگلی بار کچھ بولنے سے پہلے سوچا کرو، ہم اپنے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے موجود ہیں۔ تم خود کیا ہو؟ ذرا اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو۔"
مشی خان نے کنگنا کو طنزیہ انداز میں مڈل گراؤنڈ چیلنج بھی دے دیا۔"ایسا کرتے ہیں، میچز کی طرح مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا ایک مکا تمہارے لیے کافی ہوگا!"
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز کلمات کہے تھے، جس پر نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ شوبز انڈسٹری کے افراد نے بھی شدید ردعمل دیا ہے۔