گجرات: نماز جنازہ میں شریک 2 افراد کو قتل کردیا گیا

گجرات: نماز جنازہ میں شریک 2 افراد کو قتل کردیا گیا

(ویب ڈیسک )   گجرات کے علاقے کوٹلہ میں نماز جنازہ میں شریک 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتولین کی شناخت راجہ آصف اور ملک زاہد کے نام سے ہوئی،دوہرے قتل کی واردات شہید راجہ وقار سریعہ کی نماز جنازہ کے موقع پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولین جنازہ گاہ سے باہر نکلے تو گھات لگائے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ موقع پر موجود پولیس نے نعشیں تحویل میں لے لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کا کہن اہے کہ مقتول راجہ آصف گاؤں سریعہ جبکہ ملک زاہد بھنڈ گراں کا رہائشی ہے۔

Watch Live Public News