آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین

آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) نامور پاکستانی اداکاروں کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرافواجِ پاکستان کوزبردست خراج عقیدت  پیش کیا۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ  پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی،آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا، عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،  افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم پر حملہ کرنے والی ہر طاقت کا وہی انجام ہوگا جو بھارت کا ہوا۔

اداکار یاسر نواز نے کہا کہ  افواجِ پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے کر ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھےگا،افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری کو سلام، پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائِندہ باد۔

اداکار احسن خان نے کہا کہ  افواجِ پاکستان نےدنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام بلند کیا،  ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور الحمدللہ آج یہ ثابت ہوگئی۔

Watch Live Public News