(ویب ڈیسک ) لاہو ر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مال روڈ،شادباغ ، جیل روڈ اور اندرون شہر میں بارش ہو رہی ہے۔
فیصل آباد اور گردونواح میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ میانوالی شہر، پائی خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔
بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں ، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا۔