پاک فضائیہ نے کتنے رفال طیارے گرائے؟ انڈین ایئرمارشل نے خاموشی توڑ دی

پاک فضائیہ نے کتنے رفال طیارے گرائے؟ انڈین ایئرمارشل نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: انڈیا کے ایئرمارشل اے کے بھارتی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟‘ صحافی نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رفال طیارے گرائے گئے ہیں۔ کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟
ان سوالات کے جواب میں انڈین ایئرمارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ سوال کیا ہے، ہم لڑائی کی حالت میں ہیں۔ نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں۔

 آپ کو ہم سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ کیا ہم نے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں؟ کیا ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے؟‘ اس کا جواب ہاں ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’نتائج پورے دنیا دیکھ سکتی ہے، جہاں تک بات ہے نقصانات کی، اس وقت میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں، اگر میں نے تبصرہ کیا تو اس سے حریف کا فائدہ ہوگا۔‘

بھارتی ایئرمارشل نے کہا کہ ’ہم انھیں اس وقت کوئی فائدہ نہیں دینا چاہتے۔ میں صرف یہی کہوں گا کہ ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارے تمام پائلٹ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔‘

انڈین ایئر مارشل کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی دہشتگردوں سے تھی، پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں۔


 

Watch Live Public News