ہمارے جواب کے بعد بھارت نے امریکا و دیگر ممالک سے سیز فائر کیلئے درخواست کی، رانا ثناء اللہ

ہمارے جواب کے بعد بھارت نے امریکا و دیگر ممالک سے سیز فائر کیلئے درخواست کی، رانا ثناء اللہ

(ویب ڈیسک ) مشیر وزیر اعظم   رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ جب جواب دیا گیا   تو بھارت کو  اور ہزیمت اٹھانا پڑی۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ   یہ بات بلکل درست ہے کہ   بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور دیگر ممالک سے خود سیز فائر کیلئے درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ   بھارت سے امید رکھنا کہ ماضی کے برعکس سارے معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرے گا، اس پر زیادہ امید لگانا درست نہیں ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ   پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا،  مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر ہوا ہے اور کشمیر کا معاملہ تو ہر قیمت پر سامنے رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News