آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس دورے کے دوران آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔

پاکستان کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز میں میچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ باقی دونوں میچز 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، آسٹریلوی ٹیم نے بنگلا دیش کے دورے کے لیے بھی اپنے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

Watch Live Public News