ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 7 کروڑ روپے کی ضمانت کی رقم واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد مریم نواز کی درخواست منظور کر لی، جس میں انہوں نے بطور ضمانت جمع کرائی گئی رقم کی واپسی کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ یہ رقم چوہدری شوگر ملز کیس کے سلسلے میں بطور گارنٹی جمع کرائی گئی تھی۔ بعد ازاں نیب نے شوگر ملز کیس ختم کر دیا، جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے زرِ ضمانت کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔