سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے
کیپشن: سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

ویب ڈیسک: کراچی: مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق  فی تولہ سونا 5,300 روپے کی کمی کے بعد 4,88,362 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 4,544 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 4,18,691 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر کی کمی کے بعد 4,660 ڈالر پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 8,513 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News