عید الاضحیٰ کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

عید الاضحیٰ کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: عید الاضحیٰ کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے بتایا کہ لاہور میں اگلے دو روز تک موسم خوشگوار رہے گا، تاہم اس کے بعد دوبارہ گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ بالائی اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔

عید سے متعلق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کے موجودہ سلسلے کے ختم ہونے کے بعد گرمی میں بتدریج اضافہ ہوگا اور عید کے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عید سے قبل ایک اور بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، تاہم اس بارے میں حتمی پیش گوئی ابھی ممکن نہیں ہے۔

عرفان ورک نے النینو کے اثرات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بحرالکاہل میں النینو متحرک ہو جائے تو مون سون کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک میں بارش کی مقدار میں کمی آ سکتی ہے۔

Watch Live Public News