مہنگائی میں کمی اور عوامی ریلیف یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیراعظم کو ہدایت

مہنگائی میں کمی اور عوامی ریلیف یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیراعظم کو ہدایت
کیپشن: مہنگائی میں کمی اور عوامی ریلیف یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیراعظم کو ہدایت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کر دی۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے معرکۂ حق کے شہداء اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی دفاع کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مشکل علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

Watch Live Public News