فائنل میں نیوزی لینڈ سےسکیورٹی کامسئلہ حل کرینگے:فواد

فائنل میں نیوزی لینڈ سےسکیورٹی کامسئلہ حل کرینگے:فواد
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وہ فائنل دیکھنے ضرور جائیں۔ https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1458697052997799945?s=20 فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے، انشاءاللہ ہم آج کا میچ ضرور جیتیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

Watch Live Public News