وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر دھماکوں کا اعتراف کرلیا

وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر دھماکوں کا اعتراف کرلیا
کیپشن: وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر دھماکوں کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ستمبر میں حزب اللہ پر پیجر حملوں کی منظوری انہوں نے ہی دی تھی۔ اس حملے میں تقریباً 40 افراد ہلاک اور 3000 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اومر دوستری نے  میڈیاکو بتایا کہ نیتن یاہو نے اتوار کو تصدیق کی کہ انہوں نے لبنان میں پیجر آپریشن کو گرین لائٹ دی۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شروعات سے قبل ہوئے پیجر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کا پہلا عوامی قبولنامہ بیروت کی جانب سے ان حملوں پر اقوام متحدہ میں تل ابیب کے خلاف شکایت درج کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری طرف لبنان کے وزیر محنت مصطفیٰ بیرام اور دیگر حکام  کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنیوا کا سفر کیا اور منگل کو بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں اسرائیل کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ یہ اقوام متحدہ کی ایک بہت بڑی ایجنسی ہے جو حکومتوں، کاروباری اداروں اور کارکنوں کو ایک ساتھ لاتی ہے۔

لبنانی وزیر نے کہا کہ "جنگ اور تصادم کا یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے راستہ کھول سکتا ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون سے بچ رہے ہیں اور جنگ کا یہ طریقہ اپنا رہے ہیں۔

Watch Live Public News