اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: اسلام آباد کچہری کے باہر کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج نے خودکش دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ دھماکے کے باعث ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ مبینہ خودکش بمبار کر سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جائے و قوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری۔ آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی موقع پر موجود ہیں۔

زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سائلین اور راہگیر سمیت 20 افراد شامل ہیں۔

ادھر مودی دہلی میں فالس فلیگ کروا کر رو رہا ہے اور ادھر اپنی پراکسیز افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ذریعے پہلے وانا کیڈٹ کالج اور آج اسلام آباد پر دہشت گردانہ حملہ کروایا۔

Watch Live Public News