پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
کیپشن: پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتے ہوتے تو فیلڈنگ کرتے، اور اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں، جبکہ ابرار کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان چیریتھ اسالنکا نے کہا کہ ہم سیریز میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Watch Live Public News