(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کچہری کے باہر ہونےو الے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
فوٹیج میں خودکش حملہ آور کی جانب سے پولیس وین کی طرف آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے بند اور اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ اہم عمارتوں، میٹرو بس اسٹیشنز پر بھی پولیس تعینات کردی گئی۔
شہر کی مختلف سڑکوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔