اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر مکمل پابندی عائد

 اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر مکمل پابندی عائد

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی و ثانوی تعلیم کے محکمے میں مرد اور خاتون اساتذہ کے تمام تبادلوں اور تعیناتیوں پر  پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد شفافیت، استحکام اور تعلیمی نظام میں بہتری لانا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے سیکریٹری کی جانب سے جاری سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق، یہ پابندی تمام اساتذہ کیٹیگریز پر لاگو ہوگی۔ تاہم، چند معاملات اس سے مستثنیٰ ہوں گے، جن میں شامل ہے صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیاں، پروموشنز جو پروونشل سلیکشن بورڈ یا ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سے منظور شدہ ہوں،عدالتی احکامات پر ہونے والے تبادلےاور وہ اساتذہ جو اس وقت پوسٹنگ کے منتظر ہیں۔

محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تبادلوں کے لیے ایک نیا ای پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر پالیسی سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

اس ڈیجیٹل نظام کے تحت تمام تبادلے اور تقرریاں صرف گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کے دوران آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جائیں گی تاکہ میرٹ، شفافیت اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Watch Live Public News