لاہور ( پبلک نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مؤقف کو الیکشن کمیشن میں شکست ہوئی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کے جعلی اکاؤنٹس سامنے لائیں گے۔ اب التوا کے پیچھے چھپنے اور بھاگنے نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود گڑھے میں گر گئے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو التوا کے پیچھے چھپ جاتے تھے، اب بھاگنے نہیں دینگے۔ ن لیگ مافیا سے اپنے مفادات کیلئے پیسے لیتی ہے۔ بے نظیربھٹو نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر ان کی حکومت گرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اب معلوم ہو گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹس ہیں۔ اپوزیشن کے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔