واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے گذشتہ 3 روز سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور مسلسل بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں اب تک 900 سے زائد افراد شہید اور 5000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نے مزید لکھا جیت میں اپنا حصہ ملانے پر خوشی ہے لیکن جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص طور پر عبد اللہ شفیق اور حسن علی جو جنہوں نے قومی ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔ محمد رضوان نے حیدرآباد کے عوام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کے عوام نے بہترین میزبانی کی اور مکمل طور پر سپورٹ کیا۔This was for our brothers and sisters in Gaza. ????????
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گذشتہ روز سری لنکا کے خلاف حاصل کی گئی شاندار فتح اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے ’بہن بھائیوں‘ کے نام کر دی ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی محمد رضوان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کے لیے ہے، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔