ویب ڈیسک: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد 25 اکتوبر صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔رجسٹرار نے صدر سپریم کورٹ بار کی ریفرنس کے موقع پر تقریر کی کاپی بھی مانگ لی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔