(ویب ڈیسک ) اوگرا کی جانب سے سمری میں تیل کمپنیوں کا منافع 1.35 روپے اضافے سے 9.22 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول پمپس اورآئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کرلی ہے۔ سمری میں تیل کمپنیوں کا منافع 1.35 روپے اضافے سے 9.22 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر منافع 7 روپے 87 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 22 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول پمپس کا منافع 1.40 روپے اضافے سے 10 روپے 4 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فی الوقت ڈیزل اور پٹرول پر مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کمپنیزکےمجوزہ منافع میں 50 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہوگی جبکہ پٹرول پمپس کے مجوزہ منافع میں 25 پیسےفی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائز کرنا ہوں گے،تمام پیٹرول پمپس ڈیلرسائٹس کی ماہانہ رپورٹ ایف بی آر، وزارت توانائی کو دینا ہوگی۔