صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات،خوشگوار جملوں کا تبادلہ

صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات،خوشگوار جملوں کا تبادلہ

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری  کی روسی صدر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری کی روسی صدر پیوٹن سے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کی سائیڈ لائنز  پر غیر رسمی  ملاقات ہوئی۔

صدرمملکت اورپیوٹن  نے  نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

Watch Live Public News