ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اےمہر عبد الستار گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے کچھ رہنما اور کارکنان ابھی بھی پابندسلاسل ہیں، گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری و ساری ہے، پنجاب پولیس نے ایک اور پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے
اوکاڑہ اور ساہیوال ڈویژن میں پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے کےمعاملہ پر اوکاڑہ سے ایم پی اے مہر عبد الستار کو ساہیوال احتجاجی مقام سے گرفتار کرلیا گیا، ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔