ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ رن وے سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد 30 میٹر کی بلندی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
یہ طیارہ نیو ساؤتھ ویلز کے شیل ہاربر ہوائی اڈے سے ریاست کے وسطی مغرب میں باتھرسٹ کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس تینوں افراد کی باقاعدہ شناخت پر کام کر رہی ہے۔