(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق حکومت نے آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارشات کے بعد عدم اعتماد کا فیصلہ موخر کردیا۔
مستعفی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد کو ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور استعفی دے چکے ہیں اور مستعفی وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی، عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارشات کے بعد عدم اعتماد کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔