مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کا آخری ویڈیو بیان

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کا آخری ویڈیو بیان

(ویب ڈیسک ) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے   طیفی بٹ کا آخری ویڈیو بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق   طیفی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس میں تفتیش کے لئے دبئی سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس پاکستان لیکر آئی۔ طیفی بٹ کو تفتیش کیلئے لاہور لایا جا رہا تھا کہ اسی دوران اس کے دو ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طیفی بٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

طیفی بٹ نے اپنے آخری بیان میں کہا تھا کہ امیر بالاج کے قتل کا افسوس ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اس کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، جلد پاکستان آ کر اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کراوں گا، پولیس جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کو چاہئیے کہ ایمانداری سے کام کریں اگر میں غلط ہوں تو سزا دیں مجھے ورنہ سب بے قصور لوگوں کی طرح میرا بھی تحفظ کریں۔ میری کوئی لڑائی، کوئی مسئلہ یا کوئی بھی کاروبار ٹیپو ٹرک والوں کے خاندان کے ساتھ نہیں ہے۔ مجھے ناحق پولیس کی جانب سے اس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

طیفی بٹ کا کہنا تھا کہ امیر بالاج کے والد ٹیپو ٹرکاں والے کے ساتھ بھی میری دشمنی نہیں تھی۔ اُس پر مختلف حملے ہوئے جس میں سے ایک میں یہ قتل ہوگیا جس کے انہوں نے مجھ پر جھوٹے پرچے کروائے اورعدالت نے مجھے بری بھی کردیا۔ یہ سپریم کورٹ تک گئے وہاں بھی مجھے ریلیف دے دیا گیا۔

Watch Live Public News