خانیوال میں میٹرک کے طالبعلم اپنے ہی ہم جماعت کو گولی مار دی

خانیوال میں میٹرک کے طالبعلم اپنے ہی ہم جماعت کو گولی مار دی

ویب ڈیسک: خانیوال کے ایک ہائی اسکول میں میٹرک کے طالبعلم نے اپنے ہی ہم جماعت کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا جب ملزم زین نے اپنے کلاس فیلو رضوان پر 30 بور پستول سے فائر کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی طالبعلم رضوان کا تعلق لودھراں کمیونٹی سے بتایا گیا ہے اور وہ سرائے سدھو کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کبیر والا اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق زخمی کو پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کبیر والا منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت نازک ہونے پر اسے نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا۔ تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سکول کے طلبہ اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


 

Watch Live Public News