نارووال کے سکول میں طالبعلم پستول لے آیا، شرارتوں کے دوران گولیاں چلنے سے 3 بچے زخمی

نارووال کے سکول میں طالبعلم پستول لے آیا، شرارتوں کے دوران گولیاں چلنے سے 3 بچے زخمی

(ویب ڈیسک ) نارووال کے سکول میں طالبعلم پستول لے آیا، شرارتوں کے دوران گولیاں چل گئیں،جس کے باعث3 بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے  علاقے علی آباد میں نجی اسکول میں طالبعلم گھر سے پستول لے کر  آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  شرارتیں کرتے ہوئے بچے  سے گولیاں چل گئیں جس کی وجہ سے 3 بچے زخمی ہوئے۔

پولیس  نے فائرنگ کرنے والے بچے کو حراست میں لے لیا اور اس سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول بچے کے والد کا ہے ، مقدمہ درج کرلیا گیا اور  مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 بچوں اور اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسکول کے ایک بچے کو پستول کی گولیاں لانے کے شبہ میں بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News