ویب ڈیسک: خانیوال میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔
حناپرویزبٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ تیزاب پھینکنا سنگین جرم ہے، ایسڈ کنٹرول بل 2025 کے تحت 14 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاتون کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم کے خلاف شفاف تفتیش اور فوری چالان یقینی بنائے۔ خواتین پر تشدد کے تمام کیسز میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔