(ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع لیہ اور بھکر میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز لیہ کے مشرق میں 50 کلومیٹرتھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔