(ویب ڈیسک) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ، بونیر، ہنگو، شانگلہ ، سوات ، بٹگرام ، مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.4 جبکہ گہرائی 215کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے جھکٹوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ۔