ویب ڈیسک: طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا جس پر شاہد چودھری نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا دو پولیس مقابلے ابھی ہونے ہیں جن کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ڈان شاہد چودھری نے ’پبلک نیوز‘ چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’سی سی ڈی گینگز پر قابو پارہی ہے، طیفی بٹ والے مقابلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی دو رائےنہیں رہ گئی، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ سی سی ڈی طاقتور لوگوں کو ہاتھ نہیں ڈالتی۔
شاہد چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےسی سی ڈی کو سخت احکامات جاری کئے ہیں کہ شہر کا امن بحال ہو اور جرائم کا سد باب کریں، سی سی ڈی وزیراعلیٰ پنجاب کی باتوں پرعمل پیرا ہے۔
طیفی بٹ دشمن دار تھا اس پر 20،22 بندوں کے قتل کا مقدمہ درج تھا، تمام کیسوں میں طیفی بٹ بری تھا، گزشتہ سال جو 302 کا جو کیس ہوا وہ ہائی پروفائل بن چکا تھا، سی سی ڈی کے لئے ایک چیلنج بن گیا تھا جس کو انہوں نے قبول کیا۔
شاہد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ طیفی بٹ والے مبینہ پولیس مقابلے کے تابکاتی اثرات ایک عرصہ تک آتے رہیں گے، ہوسکتا ہے اب گینگ وار شروع ہوجائے۔
شاہد چودھری نے سی سی ڈی سمیت پولیس افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس وقعے کے بعد انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جائے اس لئے اپنے اداروں کو اپنی سکیورٹی بڑھا لیں، اپنی موومنٹ کو روک لیں۔
اہم پیشگوئی کرتے ہوئے شاہد چودھری نے کہا دو پولیس مقابلے اور ہونے ہیں جن کی تیاری کرلی گئی ہے۔