نوسر بازوں نے کوہ پیما شہروز، ویٹ لفٹر طلحہ کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

نوسر بازوں نے کوہ پیما شہروز، ویٹ لفٹر طلحہ کو لاکھوں کا چونا لگا دیا
پبلک نیوز: نو سر بازوں نے قومی ہیروز کو بھی نا چھوڑا۔ دو قومی ہیروز فراڈ کا شکار ہو گے۔ کے ٹو سر کرنے والے شیروز کاشف اور اولپمکس ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو چونا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوسر باز نے دو قومی ہیروز کو جعلی وفاقی وزیر بن کر لاکھوں کا ٹیکا لگایا۔ وفاقی وزیر غلام سرور بن کر دونوں کو دونوں کو کال کی۔ کسی شخص نے وفاقی وزیر بن کو قومی ہیرو کو گاڑی دینے کی پیش کش کی۔ قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی مد میں لاکھوں روپے فوری موبائل اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا کہا۔ قومی ہیروز نے وفاقی وزیر کا سن کر لاکھوں روپے منتقل کردیئے۔ فراڈ کرنے والا شخص وفاقی وزیر غلام سرور اور کبھی پی اے کا نام استعمال کرتا رہا۔ فراڈ کا پتا چلنے پر قومی ہیرو کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کی درخواست دے دی گئی۔ کال پر کہا گیا کہ آپ ہمیں تین لاکھ پچیس ہزار ٹرانسفر کریں اور کل ڈرائی پورٹ سے گاڑی موصول کریں۔ ہم پنجاب سے ہٹ کر آپ کی محنت کو سراہنا چاہتے ہیں۔ شہروز کاشف کے والد محمد کاشف کے مطابق آج صبح فون کال آئی جس میں وفاقی وزیر بن کر گاڑی دینے کا دعویٰ کیا۔ ہمیں دو لاکھ پچاسی ہزار جمع کروانے کو کہا۔ ہم نے دو لاکھ پچاسی ہزار ان کے اکاؤنٹ میں جمع کروایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔