طالبان کےمطالبےپربرطانیہ نےلندن میں افغان سفارتخانہ بندکرادیا

طالبان کےمطالبےپربرطانیہ نےلندن میں افغان سفارتخانہ بندکرادیا
کیپشن: طالبان کےمطالبےپربرطانیہ نےلندن میں افغان سفارتخانہ بندکرادیا

ویب ڈیسک: افغانستان کی طالبان پر مشتمل عبوری حکومت نے لندن میں افغان سفارتخانے میں تعینات تمام عملے کو برطرف کردیا اور اب اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ سفارت خانہ 27 ستمبر کو ”میزبان ملک کی سرکاری درخواست پر“ بند ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ اقدام جولائی میں طالبان کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے سابقہ حکومت کے قائم کردہ سفارت خانوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

زلمے رسول نے کہا کہ ’ہم تمام ساتھیوں، شہریوں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے اس عرصے کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ مخلصانہ تعاون کیا۔“

خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ”طالبان کی طرف سے اپنے عملے کی برطرفی کے بعد سفارت خانہ بند کیا جا رہا ہے۔“

اگست 2021 میں کابل کے سقوط کے بعد یورپ میں بہت سے افغان سفارت خانے کام کرتے رہے لیکن واشنگٹن ڈی سی میں پوسٹنگ سمیت دیگر کو بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔

طالبان کو برطانیہ نے افغانستان کی قانونی حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا اور اپنا سفارت خانہ کابل سے قطر منتقل کر دیا۔

Watch Live Public News