افسوسناک خبر، زرافوں کی کراچی سے لاہور منتقلی کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا

افسوسناک خبر، زرافوں کی کراچی سے لاہور منتقلی کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا
کیپشن: افسوسناک خبر، زرافوں کی کراچی سے لاہور منتقلی کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا

ویب ڈیسک: 12 زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کے عمل کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا جبکہ ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

سفاری زو حکام کا کہنا ہے لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کیلئے 12 زرافے جنوبی افریقہ سے بذریعہ جہاز لائے گئے ، کراچی سے لاہور منتقلی کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا ہے۔ لاہور منتقل کئے گئے زرافوں کو 15 دن سے ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھ کر جائزہ لیا جائے گا ۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے ، اس سے پہلے 2018 میں چڑیا گھر کیلئے 3 زرافے جنوبی افریقہ سے ہی منگوائے گئے تھے۔

وائلڈ لائف کی جانب سے سفاری زو کیلئے دیگر بڑے جانور اور ہاتھی منگوانے کے کیسز کی پیروی بھی کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News