ویب ڈیسک: پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 37 سالہ وقاص مختصر فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی تھے، جنہوں نے محدود مواقع کے باوجود اپنی باؤلنگ سے شائقین کو متاثر کیا۔
انٹرنیشنل کیریئر
وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا واحد T20 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ اس میچ میں انہوں نے صرف 1.5 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کر کے متاثر کن آغاز کیا، لیکن انہیں دوبارہ موقع نہ مل سکا۔
ڈومیسٹک کارکردگی
فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص نے ڈومیسٹک کرکٹ میں طویل عرصے تک شاندار کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے 2011 سے 2023 کے دوران
81 فرسٹ کلاس میچز، 56 لسٹ اے میچز اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔