عمران خان کی ہدایت پر مزید دو سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدئے

عمران خان کی ہدایت پر مزید دو سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدئے
کیپشن: عمران خان کی ہدایت پر مزید دو سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایت پر مزید دو سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بھجوا دیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرز دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے احتجاجاً پانچ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

دوست محمد کا کہنا تھا کہ استعفیٰ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر دیا گیا ہے۔ جبکہ ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور احتجاج کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

علیمہ خانم نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں سے پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈالا گیا ہے؟

پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے اب تک مستعفی ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News