ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت میں کمی

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت میں کمی
کیپشن: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان کی مانگ توقعات سے کم رہی ہے۔ ٹکٹ کی مانگ میں کمی کے بعد منتظمین نے قیمتیں کم کر دی ہیں، اور اب پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت 475 درہم سے کم کر کے 350 درہم کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پریمیئم انکلوژر کے بیشتر ٹکٹس ابھی تک فروخت نہیں ہوئے، اور منتظمین میچ سے پہلے تمام ٹکٹس کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اس سے قبل شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتوں کو زیادہ قرار دیتے ہوئے اس پر شکایت کی تھی۔

Watch Live Public News