ایشیا کپ 2025:پاک بھارت میچ، ہربھجن سنگھ حکومت اور بورڈ کے فیصلے سے ناخوش

ایشیا کپ 2025:پاک بھارت میچ، ہربھجن سنگھ حکومت اور بورڈ کے فیصلے سے ناخوش

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور بھارتی حکومت کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ سے سوال کیا گیا کہ انڈیا، پاکستان کی سیریز کے حوالے سے آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ 

سوال کا جواب دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا بی سی سی آئی نے اس معاملے میں ہری جھنڈی دی ہے جو کہ سرکار سے پوچھ کر ہی دی ہوگی۔ 

اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ جب دیشوں کا سوال ہوتا ہے تو اس میں بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں،  کرکٹ میچ بہت چھوٹا ہوتا ہے۔

ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ دو، چار مہینے پہلے جو  لڑائی ہوئی اس پر یہ فیصلہ ہوا تھا کہ پاکستان سے کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا، کسی قسم کی کوئی تجارت نہیں ہوگی، تو پھر کرکٹ تو بہت چھوٹی چیز ہے، ہربھجن سنگھ نے کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنا ماننا ہے۔

 باقی سرکار اور بی سی سی آئی اگر یہ کہتی ہے کہ کھیلنا ٹھیک ہے تو وہ اُن کی متفقہ رائے ہے۔   

Watch Live Public News