ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان اور ہمارے خطہ میں ، دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں،غزہ پہ قیامت خیز مظالم ، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح ، وطن عزیز میں ہولُناک سیلاب ،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں اور اب قطر پہ اسرائیل حملہ۔
وزیرِ دفاع اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے ایکس پر سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’ ان تمام واقعات کے دوران یا بعد آپ نے عمران کے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ پاک فوج کو مبارکبا یا شہیدوں کے ساتھ یک جہتی، سیلاب زدگان کے ساتھ ہمدردی، دہشت گردوں کی مذمت ، غزہ کے مظلوموںُ کے لئے دعا ہی سہی، کوئی ذکر پڑھا سنا ہو تو ضرور بتائیں۔
ہاں یہ ضرور سنا پڑھا ہو گا۔ مجھے دیسی مرغی کھانے کونہیں ملتی۔ قید میں تنہائی ہے، ورزش کا سامان نہیں، ٹریڈمل میسر نہیں، فلاں سے ملاقات نہیں ہو رہی، سیاسی ورکروں سے ملاقات نہیں، بیگم سے ملاقات نہیں۔ فلاں کے ساتھ یہ ہو رہا ہےاور فلاں کے ساتھ وہ ہو رہا ہے۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ ’ چھوٹی باتیں نہ کیا کرو لوگوں کو تیری اوقات پتہ لگ جاتی ہے،چلو یہ ساری باتیں کر لو لیکن کبھی کبھی ملک و ملت کے مسائل پہ تھوڑی بات کرلو، قوم اور ہم وطنوں کی خوشیوں اورغم شریک ہو جایا کرو۔
امت مسلمہ کے لیڈر ہونے کا دعویٰ ہے فلسطین میں ظلم کی مذمت کر دو۔ سیلاب کی تباہیوں پہ دکھ اظہار کر دو۔ وطن پہ قربان ہو نے والے شہیدوں کے لئے دعائیہ کلمات ہی کہہ دو۔ اگر کوئی قائدانہ کوالٹی ہے تو اسکا اظہار کرو۔
پاکستان اور ھمارے خطہ میں ، دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ھونے کے بعد ھوئے ھیں۔ غزہ پہ قیامت خیز مظالم ، پاک بھارت جنگ میں ھماری تاریخی فتح ، وطن عزیز میں ھولُناک سیلاب ،دھشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اھم واقعات ھیں اور اب قطر پہ اسرائیل حملہ۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 11, 2025
ان… https://t.co/QcBFldrFRl
دوسری جانب عمران خان نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ان کی بہنیں اور اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ علیمہ خان صرف ان کا پیغام پہنچانے کے لیے سامنے آتی ہیں، جبکہ ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم شرمناک ہے اور یہ ملک پر مسلط حکومت کے خوف اور بزدلی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں۔ "انہوں نے کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ کسی وزیر، ٹکٹ ہولڈر یا سینیٹر کو نامزد کروں۔ وہ کوئی سیاسی پیغام بھی نہیں بھیجتیں۔"
سابق وزیراعظم کے مطابق بشریٰ بی بی تنہائی کی قید میں ہیں اور کسی بھی سیاسی شخصیت سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ "وہ صرف اس لیے قید کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں کیونکہ وہ میری اہلیہ ہیں۔"