(ویب ڈیسک ) ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری سے مراسلہ جاری کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریٹائرڈ ججز کو تین تین پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی دی جائے،وفات پا جانے والے ججز کی بیوہ کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی مہیا رکھی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہی ہوں گے، متعلقہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
