گلگت بلتستان میں 117 ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس نیلام، 3 مارخور کے پرمٹس کی قیمت 9 لاکھ 51 ہزار ڈالر

گلگت بلتستان میں 117 ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس نیلام، 3 مارخور کے پرمٹس کی قیمت 9 لاکھ 51 ہزار ڈالر
کیپشن: گلگت بلتستان میں 117 ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس نیلام، 3 مارخور کے پرمٹس کی قیمت 9 لاکھ 51 ہزار ڈالر

ویب ڈیسک:  گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے 2026-27 کے ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے لیے 117 جانوروں کے شکار کے پرمٹس نیلام کردیے۔

گلگت میں منعقدہ نیلامی میں 3 استور مارخور، 14 بلیو شیپ اور 100 ہمالیائی آئی بیکس کے پرمٹس شامل تھے۔ استور مارخور کا سب سے مہنگا پرمٹ 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا، جبکہ دیگر دو پرمٹس بالترتیب 3 لاکھ ایک ہزار اور 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے۔ تینوں پرمٹس سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 51 ہزار ڈالر حاصل ہوئے۔

حکام کے مطابق بلیو شیپ کا سب سے زیادہ قیمت والا پرمٹ 31 ہزار 200 ڈالر جبکہ ہمالیائی آئی بیکس کا پرمٹ 13 ہزار 200 ڈالر میں فروخت ہوا۔

محکمہ جنگلی حیات کو رواں سیزن کے دوران ٹرافی ہنٹنگ سے تقریباً 65 کروڑ روپے آمدن کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 2026-27 کا ٹرافی ہنٹنگ سیزن 15 اکتوبر 2026 سے شروع ہوکر 10 اپریل 2027 تک جاری رہے گا۔

Watch Live Public News