ڈی پی او ساہیوال نے70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 170 چوری فون اصل مالکان کے حوالے کردیے

ڈی پی او ساہیوال نے70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 170 چوری فون اصل مالکان کے حوالے کردیے

(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کے احکامات کی روشنی میں عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈی پی او ساہیوال  نے ماہِ جنوری کے دوران ٹریس ہونے والے قیمتی موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے  جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 170 چوری یا گمشدہ موبائل فونز ٹریس کیے۔

برآمد کیے گئے موبائل فونز باقاعدہ تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ اس اقدام سے پولیس پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News