’’مریم نواز کو گرفتاری سے دس دن پہلے آگاہ کریں‘‘

’’مریم نواز کو گرفتاری سے دس دن پہلے آگاہ کریں‘‘
لاہور (پبلک نیوز ) ہائی کورٹ نے نیب کو حکم دیا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری سے دس روز قبل آگاہ کرے ٗ جاتی امرا اراضی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست کی پیروی کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر لاہور ہائی پہنچی جہاں پر کیس کی سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رُکنی بنچ نے سماعت کی ٗ مریم نواز شریف نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ حکومت کے دبائو پر نیب انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے ٗ نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواستگزار کو گرفتار کر سکتا ہے، نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News