اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عالمی وبا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات بھجوانے کا ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے ان دنوں پاکستانی عوام کو یہ خوشخبریاں سنانے میں مصروف ہیں کہ پاکستان مسلسل معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے اور اب وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ترسیلاب زر بھجوانے کا نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1381528033102823424وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’سمندرپارپاکستانیوں کی وطن سےمحبت اور وابستگی بےمثال ہے۔وباءکےباوجودآپ نےتمام ریکارڈز توڑتےہوئےمسلسل 10 ماہ تک ماہانہ 2 ارب $ سےزائد کی ترسیلات بھجوائیں۔مارچ میں آپکی ترسیلات2.7 ارب $ تک بڑھیں جو سالِ رفتہ سے43% زیادہ ہیں۔اس سال اب تک ان میں 26% اضافہ ہوچکا ہے۔ہم آپکےشکر گزار ہیں‘‘۔ایک دوسری ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے،اس ایکٹ سے برآمدات اوردرمدات میں آسانی پیدا ہوگی،پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 500 ملین بچت اورکارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی،ایک خودمختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات کودیکھے گی،اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکز بننے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔