اداکارہ علیزے شاہ نئی مصیبت کا شکار ہو گئیں

اداکارہ علیزے شاہ نئی مصیبت کا شکار ہو گئیں

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں کہا کہ میں اپنے سب سے بڑے عدم تحفظ کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں میں ایک طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔

پاکستان کی ہونہار اداکارہ علیزے نے کہا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اپنی سکن کو لیکر مسائل کا شکار ہیں ، انسٹاگرام پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم میں کئی افراد صاف جلد کے لیے سخت محنت کرتے ہیں تاہم میرا خیال ہے کہ کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک بہتر زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی جلد کی موجودہ حالت آپکی خوبصورتی کا تعین نہیں کر سکتی، اعتماد سے زیادہ خوبصورت کوئی دوسری چیز نہیں ہے، جب آپ اپنے اندر کی خوبصورتی کو دیکھیں گے تو آپ کو باقی افراد بھی سراہیں گے۔

علیزے نے کہا مسائل سے دور بھاگنے کے بجائے اُنہیں گلے لگائیں اور خوش رہیں۔ اداکارہ نے اپنا مختصر ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بنا میک اپ کے چہرے کو دکھایا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔